محکمہ صحت کی جانب سے سموگ سے بچاؤ کے لئے ایڈوائزری جاری

0
31
smog

راولپنڈی۔ (اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے سموگ سے بچاؤ کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔اس حوالے سے ڈی ایچ اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر محمد سہیل نے جمعرات کے روز ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کی ہدایت پر رواں سال سموگ سے بچاو اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے ایڈائزری جاری کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ بارش میں تاخیر کے باعث راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں دھندلا بادل (سموگ)کے ممکنہ خدشات ہیں جو کہ نہ صرف آنکھوں میں شدید تکلیف اور حدنگاہ میں خطرناک کمی کا باعث بن سکتا ہے بلکہ سانس اور پھیپڑوں کی بیماری کا سبب بھی بن سکتا ہے،گلیوں سڑکوں کے ساتھ ساتھ گھروں کے اندر پہنچ جانے والی یہ آلودگی بالخصوص بچوں کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ سموگ کے دوران احتیاطی تدابیر کاخیال رکھتے ہوئے روزانہ زیادہ پانی پیئں،گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بندرکھیں،گلیوں بازاروں یاسڑکوں پر زیادہ چلنے پھرنے سے پرہیز کریں اور زیادہ وقت گھر میں گزاریں،گھروں میں صفائی کے دوران جھاڑوکی بجائے گیلا کپڑا استعمال کریں،بہت زیادہ ٹھنڈے مشروبات پینے سے اجتناب کریں،گھروں سے باہر نکلتے وقت چشمے کا استعمال کری اور سفر کے دوران یابعد میں آنکھوں کو پانی سے اچھی طرح سے دھوئیں۔

Leave a reply