مسیحے نجکاری کے خلاف ہو گئے

0
33

قصور
سرکاری ہسپتالوں کی نجی کاری کے خلاف ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کا احتجاج
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سرکاری ہسپتالوں کو نجی اداروں کے ماتحت کرنے کا پروگرام چل رہا ہے کچھ ہسپتال تو باقاعدہ طور پر نجی کمپنیوں کو دے دیئے گئے ہیں جیسا کہ رائیونڈ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال ملک کی معروف دواساز کمپنی انڈس کو دیا گیا ہے ایسے ہی باقی سرکاری ہسپتالوں کو مختلف کمپنیوں کو دے کر ان کی نجکاری کی جائے گی جس پر قصور ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی نے احتجاج کیا اور قصور کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں احتجاجی بینرز بھی لگا رکھے ہیں
واضع رہے کہ محکمہ صحت میں پہلے ہی پنجاب رورل سپورٹ پروگرام کے تحت ہزاروں ملازمیں بھرتی کئے گئے ہیں ان ملازمیں ریٹائرڈ ہونے پر نا تو پنشن ملتی ہے اور نا ہی جی پی فنڈ اور پنجاب رورل سپورٹ پروگرام ضلع قصور کے ملازمین ابھی تک پچھلے 5 ماہ کی تنخواہ سے بھی محروم ہیں
ایک ملازم نے نام نا بتانے کی شرط پر باغی ٹی وی بتلایا کہ ہمیں انچارچ قصور رورل سپورٹ پروگرام ڈاکٹر ثمرہ نے کہا ہے کہ اگر آپ نے کوئی احتجاج کرنے کی کوشش کی تو آپ کو نوکری سے فارغ کر دیا جائیگا اور تنخواہ بھی نہیں دی جائے گی

Leave a reply