مشرقی بحر روم میں ترکی کی کاروائیوں میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں ڈال سکے گا: ترک وزیر خارجہ

0
37

مشرقی بحر روم میں ترکی کی کاروائیوں میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں ڈال سکے گا: چاوش اولو
ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ کوئی بھی مشرقی بحر روم میں ترکی کی کاروائیوں میں رکاوٹ نہیں ڈال سکے گا۔

میولود چاوش اولو نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے دورے کے دوران ینی ایرن کھوئے میں شہریوں کے ساتھ ملاقات کی۔

شہریوں سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کسی قسم کے تردد اور کسی بھی قسم کی حیل و حجت کے بغیر قبرصی ترک عوام کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترک فریق مشرقی بحر روم کے وسائل کو مل بانٹ کر استعمال کرنے کا رجحان رکھتا ہے۔ ہم نے اس معاملے میں ایک منصفانہ اور حل کی تجاویز پیش کرنے والے کمیشن کے قیام کی تجویز پیش کی لیکن جیسے ہی یہ بیان جاری کیا گیا یونانی فریق نے اسے فوراً رد کر دیا ہے کیونکہ ان کی نیت کچھ اور ہے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ میں یہاں سے انہیں ایک تنبیہہ کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ یہاں جو بھی آپ کی پشت پناہی کر رہا ہے خواہ وہ یورپی یونین ہو خواہ یونان۔ جو کوئی بھی ہو مشرقی بحر روم میں ہماری کاروائیوں کے راستے میں نہ تو رکاوٹ بن سکتا ہے نہ ہی بن سکے گا۔ آپ کو مل بانٹ کر استعمال کا طریقہ سیکھنا ہو گا۔

Leave a reply