مضرصحت اشیاء فروخت اور تیار کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاون شروع

0
34

خانیوال (نمایندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنرآغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ضلع میں مضرصحت اشیاء فروخت اور تیار کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈائون شروع کردیا- فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جی ٹی روڈ میاں چنوں بائی پاس پر واقع سپر سٹور جے مارٹ پر اچانک چھاپہ مارا تو وہاں مضر صحت و ایکسپائر دودھ ، ڈرنکس، چپس اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء پکڑی گئیں سپر سٹور پر صفائی کے انتظامات بھی ناقص پائے گئے جبکہ فوڈ اور نان فوڈ آئٹمز بھی ایک ہی جگہ رکھے گئے تھے اور ایکسپائرڈ اشیاء خوردونوش کا ریکارڈ بھی مرتب نہ کیا گیا تھا- فوڈ اتھارٹی ٹیم نے سپر سٹور مالک کو موقع پر 20 ہزار روپے جرمانہ کردیا- ڈپٹی کمشنر نے فوڈ اتھارٹی کو کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضر صحت اور ایکسپائرڈ اشیاء فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے –

Leave a reply