مظفرگڑھ میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ہنگامی مشقیں

0
64

ممکنہ سیلاب کی تیاریوں کے حوالے سے مظفرگڑھ میں دریائے چناب پر ریسکیو 1122 کی جانب سے فرضی مشقیں کی گئیں،اس موقع پر سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کا عملی مظاہرہ بھی کیاگیا.ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر مظفرگڑھ میں دریائے چناب پر ریسکیو کی جانب سے فرضی مشقیں کی گئیں.ضلعی انتظامیہ ملتان کے زیراہتمام ہونے والی مشقوں کے دوران محکمہ صحت،لائیوسٹاک، سول ڈیفنس سمیت دیگر سرکاری محکموں کی جانب سے بھی کیمپ لگائے گئے تھے.ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے مشقوں کا معائنہ کیا،اس دوران ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے سیلاب میں پھنسے افراد کو بحفاظت طریقے سے نکالنے اور غوطہ خوری کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا.مشقوں کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملتان ڈاکٹر کلیم ممکنہ سیلاب کے حوالے سے ریسکیو سمیت تمام سرکاری محکموں کی تیاریاں مکمل ہیں اور فرضی مشق کا مقصد سیلاب کے حوالے سے تیاریوں کو جانچنا تھا.

Leave a reply