مظفرگڑھ پولیس نے 3 کمسن لڑکے 12سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لئے

0
38

مظفرگڑھ میں 12 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں پولیس نے تین کم سن دوستوں کو گرفتار کرلیا۔تھانہ سول لائن پولیس موضع دین پور سے تینوں کم سن دوستوں محمد زمان، سفیان اور اللہ بچایاکو گرفتار کرکے عمر کا تعین کئے بغیر عدالت میں پیش کیا تو سیشن جج برہم ہوگئے اور عدالت نے چوبیس گھنٹے کے اندر گرفتار بچوں کی عمر کا تعین کرکے دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ سے بچوں کی عمر کا تعین کے لیے میڈیکل رپورٹ تیار کرانے کے بعد عدالت پیش کریگی۔پولیس کے مطابق گرفتار تین کم سن لڑکوں کے خلاف لڑکی شبانہ سے زیادتی کا مقدمہ درج ہے جس تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a reply