مظفرگڑھ: کوٹ ادو لاشاری والا جنگل پر قبضے کی جنگ پر انتظامیہ کا ایکشن لاشاری والا جنگل کو قابضین سے واگزار کروالیا گیا

0
44

مظفرگڑھ: کوٹ ادو لاشاری والا جنگل پر قبضے کی جنگ پر انتظامیہ کا ایکشن
لاشاری والا جنگل کو قابضین سے واگزار کروالیا گیا
ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین اور ڈی پی او حسن اقبال کی پریس کانفرنس
: لاشاری والا جنگل میں آگ اور قبضے کا ایشو تھا. ضلعی انتظامیہ نے 2375 ایکڑ رقبہ واگزار کروالیا. ریونیو اور میونسپل کمیٹی اور پولیس کی ٹیمیں لاشاری والا جنگل میں موجود ہیں. لاشاری والا جنگل کو سفاری پارک بنانے کے لیے حکومت کو پرپوزل بھیجی ہے. حکومتی زمین پر قبضہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے.دریائی علاقوں کی سرکاری زمینیں بھی واگزار کروارہے ہیں. ہیڈپنجند پر بھی 3260 کینال سرکاری زمین واگزار کروالی. ہیڈپنجند پر 375 کینال اراضی پر درخت بھی لگائے گئے ضلع میں 7340 ایکڑز مقبوضہ اراضی میں سے 4024 ایکڑ زمین واگزار کروالی.
واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت 4 ارب روپے سے زائد ہے. اگلے 2 دنوں میں باقی زمین بھی واگزار کروالی جائیگی. روہیلانوالی میں غیرقانونی 4 ہاؤسنگ سکیموں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں.قبضہ مافیا کیخلاف 7 مقدمات درج کروائے گئے. سرکاری زمین پر قابض افراد سے تاوان وصول کریں گے.جنوبی پنجاب میں لاشاری والا جنگل سے زیادہ خوبصورت کوئی جگہ نہیں.لاشاری والا جنگل کو سفاری پارک کے طور پر فیملیز کے لیے کھولنا چاہتے ہیں.لاشاری والا جنگل کسی کو وراثت میں نہیں ملا بلکہ حکومت کی زمین ہے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے جنگل واگزار کروالیا ہے. آج آپریشن کے بعد لاشاری والا جنگل کی تمام جگہ خالی کروالی گئی. 3 دہائیوں لاشاری والا جنگل کو پامال کیا گیا.
سرکاری زمین پر کسی قابض کو اب نہیں بیٹھنے دیا جائیگا. لاشاری والا جنگل پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف مزید مقدمات درج کروائے جارہے ہیں.ڈی پی او

مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

Leave a reply