ملتان : ہاکی ٹرائل کا شیڈول جاری

0
53

ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) آل پنجاب ہاکی ٹورنامنٹ۔ ملتان ٹیم کے ٹرائلز 02 اگست کو ہونگے

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں 06 اگست سے شروع ہونے والے آل پنجاب ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے ملتان ہاکی ٹیم کے ٹرائلز 02 اگست کو منعقد ہوں گے۔ہاکی کے ٹرائلز ہاکی سٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے جبکہ مختلف اداروں سے دو کھلاڑیوں کاانتخاب کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل کامران نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر راناندیم، صدر ضلعی ہاکی ایسوسی ایشن حامد چوہدری اور صوبائی کوچ گلزار پاشا کے ہمراہ ہاکی ٹرائلز کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اعلان کریں گے۔ملتان ہاکی ٹیم آل پنجاب ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے 5اگست کو ننکانہ صاحب جائے گی۔

Leave a reply