ملکی و غیر ملکی ماہرین کی رپورٹس میں بلوچستان کے بارے میں خوفناک پیش گوئیاں

0
36

کوئٹہ: وبائی امراض کے پھیلاؤ کاجائزہ لینے والے ملکی و غیر ملکی ماہرین کی رپورٹس میں خوفناک پیش گوئیاں کی گی ہیں صوبائی اسٹریٹجک پلاننگ سیل بلوچستان کی جانب سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی رپورٹ کے مطابق آپریشن اینڈ کمانڈ سینٹر میں بلوچستان یونیورسٹی کے ماہرین نے وبا کے پھیلاؤ کا تخمینہ لگایا ہےسخت لاک ڈاؤن کی صورت میں6لاکھ افراد متاثر‘5ہزار اموات کا خدشہ ہے غیر ملکی ماہرین کی رپورٹ کے مطابق جزوی لاک ڈاؤن میں 55سے 60لاکھ افرادمتاثر 60ہزار اموات ہوسکتی ہیں لاک ڈاؤن نہ کرنے کی صورت میں 98لاکھ افراد متاثر اور ایک لاکھ لوگوں کی اموات کا خدشہ ہے سربراہ صوبائی اسٹریٹجک پلاننگ سیل رفیع اللہ کاکڑ کے مطابقصوبے صورتحال لاک ڈاؤن نہ ہونے اور جزوی لاک ڈاؤن کے درمیان ہے اس صورتحال میں خدشہ ہے جولائی کے آخر تک 80لاکھ متاثرین اور80ہزار اموات ہوں جامعہ بلوچستان کے دو پروفیسرز ڈاکٹر وحیدنور اور ڈاکٹر ثنا اللہ پانیزئی کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے نومبر تک 95لاکھ متاثر ہوں گےایس آئی آر ماڈل کے تحت ‘بلوچستان میں وبا کا عروج جولائی میں ہوگا‘ڈاکٹر وحیدنور بروقت لاک ڈاؤن کے نتیجے میں وبا کا عروج مئی سے جولائی تک منتقل ہوا‘ ضروری نہیں یہ تمام کیسز رپورٹ ہوں.

Leave a reply