مودی سرکار ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیےڈآرنا خواب بن گئی.

0
37

لاہور(شہباز اکمل جندران)

نریندر مودی بھارتیوں کے لیے ڈارونا خواب بن گئے ۔ پہلے 100دنوں میں ملکی و غٖیر ملکی سرمایہ کاروں کے 14لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے ۔ معیشت میں زبردست مندی نے مودی سرکار کے لیے مشکلات پیدا کردیں ۔

مودی سرکاری کے پہلے 100دن ملکی اور غٖیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک ایسا ڈارونا خواب بن گئے ہیں ۔ جن کا دورانیہ طویل ہوتا جارہا ہے ۔ شرح نمو 5فیصد پر آگئی ہے جبکہ معیشت کے متعدد سیکٹرز میں مندی سے سرمایہ کاروں کے 14لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے ہیں ۔ یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ مودی سرکا اعلانات کے باوجود سرمایہ کاروں کے لیے کچھ نہیں کرپارہی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دن بدن بگڑتی معاشی صورتحال نے مودی سرکار کو بھی پریشان کرکے رکھ دیا ہے ۔ اور وہ کسی بھی طرح سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرپارہی ہے نہ ہی انہیں نقصان سے بچانے میں کامیاب ہوپارہی ہے ۔ بھارت کی آٹو انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے ۔ ہزاروں ورکر کو نکال دیا گیا ہے جبکہ مزید فہرستیں تیار ہوچکی ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے بجٹ میں ایسے اعلانات کئے ہیں ۔ جن سے 422سے زائد اہم سٹاکس کی قیمتو ں میں 10سے 15فیصد کی بھاری گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے ۔ اور یہ سلسلہ اگر اسی طرح جاری رہا تو مودی سرکاری اندرونی و بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد مکمل طوسرپر کھو بیٹھے گی

Leave a reply