میلسی : شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے بہتری کے لئے اقدامات کا فیصلہ

0
46

میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی)

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید (تمغہ بسالت) نے میلسی شہر کا اچانک وزٹ کیا۔

شہر کی صفائی ستھرائی اورترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)وقاص رشیدنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میلسی شہر کوصاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان سکیموں سے جلد از جلد مستفید ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی کے لئے خصوصی مہم چلائی جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی سکیموں میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)وقاص رشیدنے مزید کہا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کی نگرانی خود کر رہا ہوں تاکہ سکمیوں کو بروقت مکمل کروایا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ کہروڑپکا روڈ زون کا ڈسپوزل کو15دن کے اندر مکمل فنکشنل کیا جائے تاکہ میلسی میں سیوریج کی شکایات کا ازالہ ہوسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ زیر تعمیر سڑکوں کے کام کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے

Leave a reply