میلسی : عوام کی سہولت کیلئے نادرا کا اہم اقدام

0
28

میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) چیئرمین نادرا کے احکامات کے تحت میلسی (ملتان ریجن) میں نادرا آفس کی نئی بلڈنگ کو عوام کی خدمت کے لئے کھول دیا گیا۔
یاد رہے کہ چیئرمین نادرا نے اپنے گزشتہ نادرا میلسی آفس کے دؤرے پر نادرا آفس کو از سر نو عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ون ونڈو، کیو میٹک سسٹم اور جدید سہولیات سے مزین آفس تیار کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

Leave a reply