نئے بلدیاتی نظام کی تیاریاں جاری

0
32

ملتان۔ (اے پی پی) ڈویژن بھر میں نئے بلدیاتی نظام کی تیاریاں جاری ہیں۔ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو موصول ہونے والی حدبندیوں بارے ڈپٹی کمشنرز کی سفارشات کو عوامی رائے کیلئے آویزاں کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں ملتان ڈویژن میں حد بندیوں پر 179 اعتراضات موصول ہوئے۔ ان اعتراضات بارے کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو متعلقہ اضلاع میں سماعت کریں گے۔19 اکتوبر کو ضلع خانیوال، 21 اکتوبر کو ضلع وہاڑی، 22 اکتوبر کو ضلع لودھراں جبکہ 23،24 اکتوبر کو ضلع ملتان میں حد بندیوں پر اعتراضات کی سماعت ہو گی۔اس سلسلے میں کمشنر افتخار سہو نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز،لوکل گورنمنٹ افسران کو دوران سماعت موجودگی کا حکم دیتے ہوئے ریکارڈ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز کو تحصیل کونسل، ٹاؤن کمیٹیوں کے دفاتر کی نشاندہی کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ نئے لوکل گورنمنٹ نظام میں تحصیل کونسل مرکزی ادارہ ہوگا.۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ارشد گوپانگ نے کہا کہ متعلقہ اضلاع کی جانب سے مختلف محکموں کے اثاثہ جات اور افرادی قوت کا ڈیٹا فراہم کر دیا گیا ہے۔ڈویژن بھر میں حد بندیوں بارے 179 اعتراضات موصول ہوئے جن میں ملتان سے 96،لودھراں سے 30،خانیوال سے 19،وہاڑی سے 34 اعتراضات موصول ہوئے. اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، اسسٹنٹ کمشنر قاضی منصور، متعلقہ افسران جبکہ ویڈیو لنک پر ڈویڑن کے ڈپٹی کمشنرز اور افسران بھی موجود تھے

Leave a reply