نئے بلدیاتی نظام کے سلسلے میں اجلاس کا انعقاد

0
29

شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام نئے بلدیاتی نظام کے سلسلے میں ضلع کونسل ہال میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طار ق محمود بخاری کیسا تھ ساتھ ضلع بھر کے ایڈمنسٹریٹرز اور چیف آفیسرز نے بھی شرکت کی.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس شیخوپورہ نے ضلع بھر کی تحصیل کونسلز ۔کارپوریشنز،میونسپل کمیٹییز اور ٹاون کمیٹوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔جس کے بعد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے نئے بلدیاتی نظام 2019 کے خدوخال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد نافذ ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ 2019 کا نفاذ صوبہ بھر کیلیے ترقی وخوشحالی کا سنگ میل ثابت ہوگا اور مقامی حکومتوں کے قیام سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونگے جس سے صوبہ بھر میں شہری ودیہاتی علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونے سے ترقیاتی کاموں کے لیے بہترین منصوبہ بندی ہوگی جس سے یقینی طور پر ترقیاتی فنڈز نچلی سطح پر خرچ ہونے سے لوگوں کے درینہ مسائل کے حل میں مدد ملے گی انہوں نے تمام چیف آفیسز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کا بغور مطالعہ کریں اور اس پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ 5 جنوری 2020 تمام ادرے فنانشلی طور پر ویسے ہی کام کریں گے جسں طرح پہلے کام کر رہے تھے اس کے بعد حکومت کی طرف سے جو نئی ہدایات آئیں گی اس پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق بخاری نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت پاکستان وپنجاب کا وژن ہے کرپشن فری پاکستان۔ اس نظام کے آنے کے بعد اداروں میں میں کرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ ہوگا اور اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونے سے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا ہوگا ان کو مختلف سرکاری دفاتر کے چکر نہی لگانا پڑیں گے آخر میں تمام ایڈمنسٹرز اور چیف آفیسرز نے دفتری امور کی انجام دہی میں پیش آنے والے مسائل کے بارے میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو آگا کیا۔

Leave a reply