ناصر ادیب نے مصنفہ فائزہ افتخار کے پائوں چھونے کی خواہش کر دی

0
30

معروف رائٹر ناصر ادیب گزشتہ شب فلم ٹچ بٹن کے پریمئیر پر دیکھے گئے وہاں وہ اپنی بیٹی زویا ناصر اور اہلیہ آمنہ الفت کے ساتھ دکھائی دئیے. ناصر ادیب جب فلم دیکھ کر ہال سے باہر نکلے تو انہوں نے کہا کہ ایسی فلم بہت عرصے کے بعد بنی ہے. اور مصفنہ فائزہ افتخار نے جس انداز سے فلم کو لکھا ہے کہ میں تو ان کے چرن چھونا چاہوں گا ، انہوں نے کہا کہ روٹین سے ہٹ فلم لکھ کر ہم سب کا دل جیت لیا ہے. فلم کا سکرین پلے بہت زبردست ہے ڈائیلاگز بہت زبردست ہے. فرحان سعید اور ایمان علی نے کمال کی اداکاری کی ہے. مجھے تو فلم دیکھ کر بہت مزا آیا میں تو سب سے کہوں گا کہ اس فلم کو سینما گھر میں آکر ضرور دیکھیں. میوزک بہت اچھا ہے اور قاسم علی مرید نے پنجاب کے کلچر کو بہت خوبصورتی کے

ساتھ دکھایا ہے. سونیا حسین نے بہترین اداکاری کی ہے انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں ، مجموعی طور پر فلم بہت اچھی ہے اور ایسی فلموں کی ہی پاکستانی سینما کو ضرورت ہے . میں اس فلم کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں خصوصی طور پر عروہ حسین کو جنہوں نے پہلی بار کوئی فلم پرڈیوس کی ہے.

Leave a reply