نوجوان جان کی بازی ہار گیا ، مارنے والا کون اور مرنے والا کون ؟ خبر نے ہلچل مچادی

0
57

لاہور : شہری کدھر جائیں ایک طرف امن کے داعی خود شہریوں کو تفتیش کے نام پر مارنے لگے تو دوسری طرف ڈاکووں نے بھی یہ طریقہ اختیار کرلیا ، اطلاعات کے مطابق شہر میں ایک اور ڈکیتی مزاحمت پر قتل، اقبال ٹاؤن میں فارمیسی پر ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 21 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا 21 سالہ احتشام راوی ٹاؤن کے علاقے میں ہیئرڈریسر کی دوکان پر کام کرتا تھا جبکہ فارمیسی میں واردات کے بعد ملزمان تین لاکھ کی رقم لوٹ کر فرار ہونے لگے کہ عملے نے باہر نکل کر فائر کردیا۔ مگر ملزمان کی جانب سے چلائی گئی جوابی گولی دوکان کے دروازے پر کھڑے احتشام کو لگ گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہو کرموقع پر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

Leave a reply