نیب کرپشن کے مکمل خاتمے کے لئے کوشاں

0
34

نیب بلوچستان سمیت ملک بھر سے کرپشن کے مکمل خاتمے کے لئے کوشاں ہے،احتساب کا عمل سب کے لئے برابر ہے،قانون سے کوئی بالاتر نہیں”احتساب سب کے لئے“ کی پالیسی کا تسلسل جاری رہے گا تھری الائنس کمپنی فراڈ کے متاثرین کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کے لئے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں ،عوام الناس دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں،ڈی جی نیب کی کھلی کچہری میں گفتگو متعدد شکایات پرقانونی کاروائی کرنے کے لئے نیب کے متعلقہ ونگز کو احکامات جاری، نیب کی انٹیلی جنس ونگز کو مختلف شکایات کی روشنی میں جانچ پڑتال کا ٹاسک دے دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان فرمان ﷲنے کہا ہے قومی احتساب بیورو بلوچستان سمیت ملک بھر سے کرپشن کے مکمل خاتمے کے لئے کوشاں ہے،احتساب کا عمل سب کے لئے برابر ہے ،قانون سے کوئی بالاتر نہیں”احتساب سب کے لئے“ کی پالیسی کا تسلسل جاری رہے گا ،تھری الائنس کمپنی فراڈ کے متاثرین کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کے لئے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں ،عوام الناس دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں وہ آج یہاں جمعرات کو نیب بلوچستان میں کھلی کچہری کے دوران کرپشن سے متعلق شکایات کی شنواہی کے دوران سائلین سے گفتگو کر رہے تھے۔کھلی کچہری میں بلوچستان کے بیشتر اضلاع سے آنے والے افراد نے ڈی جی نیب بلوچستان کے روُبرو پیش ہو کر انفرادی و اجتماعی نوعیت کی کرپشن کے کیسز سے متعلق شکایات جمع کروائیں جن میں متعدد شکایات پرقانونی کاروائی کرنے کے لئے متعلقہ ونگز کو احکامات جاری کیے گئے جبکہ نیب کیا انٹیلی جنس ونگز کو مختلف شکایات کی روشنی میں جانچ پڑتال کا ٹاسک بھی دیا گیا۔ اس موقع پر واضح کیا کہ قومی احتساب بیورو چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے وژن کی روشنی میں احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے احتساب کا عمل سب کے لئے برابر ہے کوئی بھی کرپٹ شخص چاہے وہ عام ہو یا خاص نیب اور قانون کی نظر میں برابر ہے مختلف وفاقی و صوبائی محکموں کے کرپٹ افسران و اہلکاروں کی مبینہ کرپشن کی شکایات پر ردعمل دیتے ہوئے ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ شکایات کو نیب کے قانون کی کسوٹی میں رکھتے ہوئے تمام قانونی رستے اختیار کیے جائیں گے،کرپشن میں ملوث پائے جانے والے افراد کو ہر صورت اپنے کیئے کی سزا بھگتنا ہو گی۔اُنھوں نے تھری الائنس فراڈ کمپنی کے متاثرین کو یقین دلایا کہ نیب ذمہ داران کے خلاف سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے تاہم اُنھوں نے واضح کیا کہ وائٹ کالر کرائم کے لئے ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی جاسکتی اور کرپشن کے خاتمے میں معاشرے کے تمام طبقات کی معاونت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام تمام ملکی اداروں کے کان اور آنکھیں ہیں، نیب کو بد عنوانی اور کرپٹ عناصر سے متعلق بروقت آگاہ کیا جائے تو کسی بھی بڑے نقصان سے پہلے بند باندھا جا سکتا ہے۔

Leave a reply