وزیر اعلیٰ پنجاب نے بچوں اور خواتین کو بارش میں پھنسے دیکھ کر ایسا کیا کیا کہ ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی؟

0
90

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور شہر میں موسلا دھار بارش کے بعد نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا. اس دوران وزیراعلی نے بارش کے پانی میں پھنسی خواتین اور بچوں کو اپنی گاڑی میں لفٹ دی، ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل وزیراعلی پنجاب کے ہمراہ تھے. بچوں اور خواتین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے لفٹ دینے اور محفوظ‌ جگہ تک پہنچانے پر زبردست خوشی کا اظہار کیا اور انہیں‌ دعائیں دیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ جب حکمران عوام کے ساتھ مشکل میں کھڑے ہوں تو عوام بھی ساتھ کھڑی ہوتی ہے. وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے شدید بارش کے دوران مختلف علاقوں‌کا دورہ کرنے پر مقامی لوگوں‌نے ان کے اس اقدام کو سراہا ہے.


سردار عثمان بزدار کو سخت بارش کے دوران لوگوں‌ نے اپنے پاس دیکھا تو اس پر انہوں‌ نے خوشی کا اظہا رکیا اور گاڑی کے قریب پہنچ کر ان سے ہاتھ بھی ملاتے رہے. سوشل میڈیا پر بھی لوگوں‌ نے سردار عثمان بزدار کے اس اقدام کو خوش آئندہ قرار دیا اور ان کی انسانی ہمدردی کی تعریف کی ہے.

Leave a reply