وزیر اعلی پنجاب اور مشیر صحت کے شہر ڈی جی خان میں ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال میں زخمیوں کا علاج ڈاکٹر مار پیٹ سے کر نے لگے..

0
54

ڈیرہ غازی خان(تنویر احمد)وزیر اعلی پنجاب اور مشیر صحت کے شہر ڈی جی خان میں ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال میں زخمیوں کا علاج ڈاکٹر مار پیٹ سے کر نے لگے تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان وزیر اعلی پنجاب اور مشیر صحت کے شہر میں واقع اکلوتے ٹیچنگ ہسپتال میں سرجن کراٹے کے داؤ پیچ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کا علاج کرنے میں مصروف عمل ہوگئے زخمی کے علاج میں عدم توجہی پر ویڈیو بنانے کی کوشش کرنیوالے شہری پرایک ڈاکٹرنے تشدد شروع کیا تو وہاں پر موجود کئی دیگر ڈاکٹر وں سمیت متعدد نے تشدد شروع کردیا علاج نہ ہونے پر شہری نے ویڈیو بنانا شروع کی تو ویڈیو بنتی دیکھ کر ڈاکٹرز غصے میں آگئے ایک ینگ ڈاکٹر نے ویڈیو بناتے شہری پر تشدد شروع کیا پھر کئی ڈاکٹرز تشدد مارپیٹ کرنے لگے اور ٹراما سنٹر میدان جنگ بن گیانہ صرف یہ بلکہ ڈاکٹرز نے شہری کو محبوس بنا لیا مزید تشدد کرکے زبردستی ویڈیو ڈیلیٹ کرائی گئی اپنی غلطی اور تشدد کے مناظر کو چھپانے کیلیے ڈاکٹرز رہنما سی سی ٹی وی فوٹیج ڈیلیٹ کرانے کے لیے ایک دوسرے کو میسیج کرتے رہے اس واقعہ کی سی سی ٹی ویڈیو اور واٹس ایپ صحافیوں نے حاصل کرلیے ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال میں یہ واقعات آئے روز کا معمول ہیں بجائے اپنی اصلاح کرنے کے ڈاکٹرز اور ہسپتال انتظامیہ نے اپنی نااہلی اور تشدد چھپانے کیلیے میڈیا پر خود ساختہ پابندی عائد کرتے ہوئے ہسپتال میں صحافیوں کے بلااجازت کوریج کرنے پر پابندی کے باقاعدہ بورڈز لگا دئیے ہیں اور سیکیورٹی گارڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ میڈیا اور کیمرہ مینوں کو کسی صورت ٹیچنگ ہسپتال میں داخل نہ ہو نے دیا جا ئے بورڈز پر بلا اجازت کوریج پر صحافیوں کے خلاف کاروائی کا بھی لکھا گیا ہے اس سلسلہ میں موقف جاننے کے لئے ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شاہد حسین مگسی سے رابطہ کیا گیا تو انہو ں نے کو ئی فون اٹینڈ نہیں کیا جبکہ میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں اس طرح کا کو ئی واقعہ نہیں ہوا یہ کو ئی پرانی فوٹیج ہو سکتی ہے جس کی ہم تحقیقات کرائیں گے یہ صرف ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کو بدنام کر نے کی کوشش ہے۔

Leave a reply