وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے حلقہ انتخاب نہ ہو نے کے باوجود ڈیرہ غازیخان شہر کیلئے اربوں روپے کے فنڈز دیئے.زرتاج گل وزیر

0
49

ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے حلقہ انتخاب نہ ہو نے کے باوجود ڈیرہ غازیخان شہر کیلئے اربوں روپے کے فنڈز دیئے. میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کیلئے مشینری کی خریداری کا عمل شروع کردیاگیاہے. ملتان، لاہور، فیصل آباد کی واسا ٹیموں نے ڈیرہ غازیخان شہر میں سیوریج لائنوں کی صفائی شروع کی تو پتہ چلا کہ شرپسند عناصر عوام کو مسائل میں دھکیلتے رہے ہیں. سیوریج پائپ لائن میں پتھروں سے بھری بوریاں سیل کر کے پھینکی گئیں اور بارہ مقاما ت سے بوریاں برآمد کی گئیں. انہو ں نے کہاکہ کمشنر کی ہدایت پر بوریاں ڈالنے والوں کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات درج کرائے جائیں گے اور شرپسند عناصر کی ثبوت کے ساتھ نشاندہی کرنے والو ں کو پچاس ہزار روپے تک نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے. وفاقی وزیرمملکت نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب نے ڈیرہ غازیخان شہر کیلئے دو ارب ستر کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے اور مرحلہ وار کام شروع کر د یا جائے گا. سالڈ و یسٹ منیجمنٹ کمپنی ڈیرہ غازیخان کیلئے پچاس کروڑ روپے کے فنڈز منظو رکیے گئے اور بارہ کروڑ روپے کے فنڈز وصول ہو گئے ہیں تین ماہ کے اندر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ڈیرہ غازیخ ان کام شروع کر دے گی. انہوں نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن نے دباؤکے باوجود نادہندگان اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا اور غیر قانونی 96تعمیرات سیل کر دی گئیں. انہو ں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کی دکانوں کے کرایہ کی مد میں 27کروڑ روپے کے فنڈز نادہندگان کے ذمہ واجب الادا ہیں جن کی ریکوری کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی. وفاقی وزیر مملکت نے کہاکہ کارپوریشن کے پاس وسائل اور افرادی قوت کی کمی ہے جس کی معاونت کیلئے وزیر اعلی پنجا ب نے دیگر شہروں سے مشینری، سنیٹری ورکرز او رآفیسربھیجے. ڈیرہ شہر میں صفائی اور سیوریج لائن کھولنے کا عمل جاری ہے. بہت جلد صورتحال بہتر نظر آنا شروع ہو جائے گی. اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفرضیاء، چیف آفیسر اقبال فرید، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک، ضلعی صدرپاکستان تحریک انصاف ملک اقبال ثاقب و دیگر موجود تھے. اس موقع پر وزیر اعلی کی طرف سے فراہم کردہ مشینری میڈیا کے سامنے پیش کی گئی.

Leave a reply