وسیلہ اور محروم بچوں کی دیکھ بھال، پرورش اور فلاح وبہبود معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے

0
40

فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز قیصر عباس رند نے کہا ہے کہ بے وسیلہ اور محروم بچوں کی دیکھ بھال،پرورش اور فلاح وبہبود معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے جسے پورا کرکے ایک توانا معاشرے کی بنیاد مضبوط کی جاسکتی ہے۔انہوں نے یہ بات رضا کار تنظیم ایجوکیشن گائیڈکی طرف سے چائلد پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں میں کتابیں اور سٹیشنری کی اشیاء تقسیم کرتے ہوئے کہی۔انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورواعجاز اسلم ڈوگر،مینجر چائلد پروٹیکشن فرحت جبیں،چائلڈ پروٹیکشن آفیسرز الفت عباس،روبینہ اقبال،سعدیہ،آصف مغل،عبداللہ اور دیگراس موقع پر موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹرز)نے بچوں کے لئے کتابیں وسٹیشنری کی دیگر اشیاء فراہم کرنے پر رضا کار تنظیم کے منتظمین کے جذبہ خدمت کو سراہا اور کہا کہ کسی وجہ سے نظرانداز بچوں کی کفالت اور تعلیم وتربیت میں معاونت فراہم کرنا عظیم کار خیر ہے۔انہوں نے بھکاری اورگلیوں میں پھرنے والے بے سہارابچوں کو تحویل میں لیکر ان کی زندگیوں کو سنوارنے کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انتظامی وفلاحی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ مقیم بچے خصوصی اہمیت اور توجہ کے متقاضی ہیں جن کی ہرممکن سرپرستی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن کے زیرکفالت بچوں کو زندگی کی آسائشات فراہم کرنے کے لئے مزید اقدامات کریں گے اور انہیں مختلف تفریحی مقامات کا دورہ بھی کرایا جائے گا تاکہ انہیں سماجی خوشیوں میں شامل رکھا جاسکے۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ انچارج اعجاز اسلم ڈوگرنے بتایا کہ اس وقت ادارہ میں 63بچے مقیم ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ریسکیو کئے گئے بچوں کو کونسلنگ کے بعد ان کے والدین کے سپرد کیا جاتا ہے۔انہوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے پر اے ڈی سی (ہیڈ کوارٹرز)کا شکریہ ادا کیا۔بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قیصر عباس رند نے ادارہ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور بچوں کی تعلیم وتربیت،رہائش،خوراک،کھیلوں اور فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کو سراہا۔
۔۔۔///۔۔۔

Leave a reply