وہاڑی : تھانہ لڈن کی بلڈنگ کی اپ گریڈیشن کے لئے احکامات جاری

0
31

وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)میں موسلادھار بارش کے باعث قدیمی تھانہ لڈن میں پانی کھڑا ہو گیا اور بلڈنگ بھی متاثر ہوئی جس سے سویلین کیساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کے نوٹس میں بات آئی تو وہ فوری طور پر تھانہ لڈن پہنچے اور بلڈنگ کا جائزہ لیا اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ بلڈنگ کا عملہ بھی موجود تھا. ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے تھانہ کی ضروری رپیرنگ اور تھانہ سے پانی کا نقاص کے لئے فوری طور پر کام شروع کروانے کی ہدایات دیں.

Leave a reply