وہاڑی : خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے اقدامات کا فیصلہ

0
31

وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے واقعات کی روک تھام اوران کی دادرسی کیلئے حکومتی سطح پر کیے جانیوالے اقدامات قابل ستائش ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ویمن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کی چئیرپرسن کنیز فاطمہ چدھڑ سے میٹنگ کے دوران کیا.

تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کنیز فاطمہ چدھڑ نے ضلع وہاڑی کا دورہ کیا اور اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمودنے وہاڑی میں انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کے بارے میں بریفنگ بھی دی جبکہ میٹنگ کے دوران میں خواتین پر تشدد کی روک تھام اوران کے تحفظ کیلئے کیے جانیوالے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا.

کنیز فاطمہ نے میٹنگ کے دوران کہا کہ ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا ادارہ تشدد کا شکار خواتین کی دادرسی اورانہیں تحفظ فراہم کرنے کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے اوراس ادارے کوخواتین پر تشدد کی روک تھام اورتشدد کا شکار خواتین کی دادرسی کیلئے مزید موثر انداز میں کام کرنےکے لئے عوام میں شعور اورآگاہی کیلئے بھر پورمہم بھی چلائی جا رہی ہے.

جبکہ ڈی پی او وہاڑی نے کہا کہ وہاڑی میں عورتوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں پر ضلع وہاڑی کے تمام تھانہ سے عورتوں مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں. میٹنگ کے دوران ضلع وہاڑی کی سماجی رہنما نوشین ملک اور عظمی سلیم بھی موجود تھیں

Leave a reply