وہاڑی : ریسکیو 1122 کا اہلکار دوران امدادی کاروائی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

0
63

وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)

نواحی علاقے فتح پور کا رہائشی ریسکیو ایمرجنسی ٹیکنیشن ملتان ہیڈ محمد والا پر ڈیوٹی پر تعینات تھا دوران ڈیوٹی دریا میں ڈوبنے والے تین بچوں کی تلاش کے لیے جاری آپریشن کے دوران تصور حسین شدید گرمی اور حبس کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے شہید ہو گیا،
تصور حسین کی میت نشتر اسپتال منتقل کر دی گیا مذکورہ کے سوگواران میں ماں ،بیوی اور دو بیٹیاں شامل ہے مذکورہ ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا اور باپ پہلے ہی وفات پا چکا تھا
پچھلے تین سال سے ریسکیو میں عوام الناس کی خدمات کر رہا تھا مرحوم نہایت ہی خوش اخلاق اور محنتی تھا گھر والوں کو خبر ملتے ہی وہ غم سے نڈھال ہوگئے ۔

Leave a reply