وہاڑی : صفائی کی بہتر صورتحال کیلئے اہم اقدام

0
29

بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)بلدیہ بورے والا کی نائٹ شفٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بورے والا رانا اورنگ زیب کی ہدایت پر چیف آفیس بلدیہ راؤ محمد علی کی زیر نگرانی بلدیہ کے عملہ سینٹری ورکرز نے شہر کے تمام مین بازاروں میں رات 8 بجے سے 11 بجے تک صفائی مہم کا آغاز کردیا صبح سویرے بازار اور سڑکیں صاف ملیں گی. مقامی شہریوں نے صفائی کیلئے اٹھائے گئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کو سراہا ہے اور اس اقدام کے بارے میں کہا ہے اگر صفائی کے معاملے کو اس طرح ترجیح دی جائے تو شہر کو ماڈل سٹی بنایا جا سکتا ہے اس کیلئے یہ کام مسلسل جاری رکھنا ہو گا

Leave a reply