وہاڑی : عوام کے جان و مال کا تحفظ پہلی ترجیح

0
25

وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جامع مسجد باغوالی میں شہریوں کے مسائل سنے- ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز نے بھی اپنے اپنے علاقے کی مساجد میں کھلی کچہری لگائی

پولیس عوام کے جان مال اور عزت کی حفاظت کے لئےدن رات کوشاں ہے اوراس سلسلہ میں پولیس کے جوان قیمتی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کر چکے ہیں. لہذا ہمیں ان کی قربانیوں کو سراہنا چاہیے. سُود خور عناصر کی نشاندہی کرنے,ٹھیکری پہرہ, کبوتر بازی کی روک تھام اورجرم سے بچاؤ میں کمیونٹی کے کرادر پر بھی روشنی ڈالی. پولیس کو اپنا دوست سمجھا جائے.ثاقب سلطان المحمودڈی پی او

ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کے ویژن کے مطابق ہر جمعہ کے روز میں خود, ایس ڈی پی اوز اور ضلع وہاڑی کے تمام ایس ایچ اوز مساجد میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے موجود ہوتے ہیں کوئی بھی شخص براہ راست اپنی شکایات کے حل کے لئے مل سکتا ہے۔ثاقب سلطان المحمود ڈی پی او

پولیس افسران کا مساجد کی سطح پر کھلی کچہریوں کے دوران عوام کے مسائل حل کرنا ایک مثالی قدم ہے جس پر ہم وہاڑی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شہری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا ہےکہ عوام اور پولیس کےدرمیان حائل فاصلوں کوکم کرکے نہ صرف انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکتا ہے بلکہ معاشرے کو امن کا گہوارہ بھی بنایا جا سکتا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد باغوالی میں نمازجمعہ کے بعد کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعدجامعہ مسجد باغوالی کلب والی میں شہریوں کے مسائل سنے. اس موقع پر ڈی ایس پی صدر طارق پرویز اورایس ایچ اودانیوال ناصر تبسم بھی موجود تھے. مسجد میں کھلی کچہری کے دوران مختلف قسم کی شکایات/تجاویز موصول ہوئیں جن کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں

Leave a reply