وہاڑی : عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے

0
57

وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی وقاص رشید نے کہاکہ ہے کہ اُن کے دفتر میں روزانہ کی بُنیاد پر کھلی کچہری منعقدکی جاتی ہے جِس کا مقصد عوام اور ضلعی انتظامیہ کے مابین روابط کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔
دفتر میں کثیر تعداد میں سائلین نے شرکت کرکے اپنے مسائل پیش کئے جن کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر نے سرکاری محکموں کے افسران کواحکامات صادر کئے اور ہدایت کی کہ عوامی مسائل کو تیز رفتاری سے ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے تعمیلی رپورٹ پیش کی جائے.
انہوں نے کہاکہ انکے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر موصولہ عوامی مسائل کے حل کے سلسلہ میں ٹریکنگ سسٹم بھی قائم کیا گیا ہے اور افسران کو طلب کرکے عوام کو فراہم کردہ ریلیف کا جائزہ لیاجاتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے تمام افسران کو واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیر اور تساہل کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ انکی طرف سے پیش کردہ مسائل کو کم ازکم وقت میں حل کیا جائے گا ۔اس موقع پر سائلین نے ڈپٹی کمشنر کےاقدام کو سراہا اور کہاکہ اس اقدام سے انکی حوصلہ افزائی کیساتھ ساتھ انکومشکلات سے بھی نجات ملے گی –
عوامی مسائل سے چشم پوشی برتنے والے سرکاری افسران کو اپنے ضلع میں قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تمام محکموں کے سربراہان احکامات پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنائیں حکومت پنجاب کے وژن کےمطابق افسران عوامی مسائل کو حل کرنے کے پابند ہیں اختیارات سے تجاوز،کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف مقدمات درج کئے جائینگے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر)وقاص رشید (تمغہ بسالت)نے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بتایا کہ open door policy کا بنیادی مقصد عوام تک رسائی ہے۔قانون کے دائرے اختیار میں رہتے ہوئے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق چل رہے ہیں تمام افسران کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہا ہوں۔ضلع وہاڑی کے لوگوں کی شکایات کو دور کرنے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کررکھی ہیں۔

Leave a reply