وہاڑی : مسجد میں کھلی کچہری مسائل حل کرنے کا وعدہ

0
48

وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جامعہ مسجد غوثیہ ٹھینگی میں شہریوں کے مسائل سنے-

ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز نے بھی اپنے اپنے علاقے کی مساجد میں کھلی کچہری لگائی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے کہا ہےکہ عوام اور پولیس کےدرمیان حائل فاصلوں کوکم کرکے نہ صرف انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکتا ہے بلکہ معاشرے کو امن کا گہوارہ بھی بنایا جا سکتا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے نمازجمعہ کے بعد جامعہ مسجد غوثیہ ٹھینگی میں کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جامع مسجد اڈہ ٹھینگی میں شہریوں کے مسائل سنے. اس موقع پر ایس ڈی پی سرکل صدر خالد جاوید, ایس ایچ او ٹھینگی محمد عباس اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے. مسجد میں کھلی کچہری کے دوران معمولی نوعیت کی شکایات/تجاویزموصول ہوئیں جن کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں. خطاب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے سُود خور عناصر کی نشاندہی, کبوتر بازی کی روک تھام, اور جرم سے بچاؤ میں کمیونٹی کے کردار پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی جان،مال اور عزت کی حفاظت کیلئے پولیس کی کامیابیوں اور قربانیوں کا بھی ذکر کیا

Leave a reply