وہاڑی : ناگہانی صورتحال سے نبردآزما کیلئے موک ایکسرسائز

0
43

وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) حالیہ ملکی صورتحال کے پیش نظر دہشت گردی کی بیخ کنی اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی زیر نگرانی سیکورٹی کے حوالہ سے گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول وہاڑی کے قریب اینٹی ٹیررسٹ موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا

جس کا مقصد اداروں کی صلاحیت اور آپس میں کوآر ڈی نیشن کو جانچنا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے آسانی سے نپٹا جاسکے ۔تربیتی پروگرام میں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ایلیٹ فورس ، سپیشل برانچ ، فائر بریگیڈ سمیت دیگر اداروں نے حصہ لیا.

ریہرسل کے دوران10بجے صبح ریسکیو 15 پر اطلاع ملی کہ ایم سی گرلز سکول کے باہر ایک مشکوک بیگ پڑا ہے جس میں بم فکس ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداے موقع پر پہنچے اور ایریا کو کارڈن کر لیا گیا اور فرضی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

Leave a reply