وہاڑی : ڈپٹی کمشنر کی مختلف شعبوں سے وابستہ رہنماؤں سے میٹنگ

0
42

وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ انتظامی معاملات میں مقامی سطح پر نمبرداران ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وہاڑی میں گندم خریداری کے ہدف کے حصول کیلئے ضلع بھر کے نمبرداروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو محمدفاروق ڈوگر، اے سی وہاڑی احمدنوید، اے سی میلسی انورعلی کانجو ، اے سی بوریوالا رانا اوورنگ زیب، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مہر اختر ، تحصیلدار وہاڑی مزمل عارف کھوکھر ، تحصیلدار میلسی ظفر جتیال، تحصیلدار بوریوالا ظفر مغل اور ضلع بھر کے نائب تحصیلداران ،نمبر داران اور انجمن آڑ ھتیاں کے عہدیداران موجود تھے

ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) وقاص رشید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ضلع بھر میں گندم کے ٹارگٹ کا حصول یقینی بنانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے اس میں ریونیو افسران کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر نمبرداران اور انجمن آڑھتیوں کے عہدیداران کا تعاون انتہائی ضروری ہے نمبرداران اپنے اپنے موضع جات میں حکومتی پالیسی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مساجد میں اعلان کروائیں اور لوگوں کوآگاہی دیں کہ اپنی ضرورت سے زائد گندم ہرگز نہ رکھیں اور محکمہ خوراک کو فروخت کریں تاکہ گندم کا بحران کسی بھی سطح پر پیدا نہ ہو۔

ڈپٹی کمشنرنے اجلاس کے دوران ریونیو افسران اور محکمہ خوراک کے افسران کو خصو صی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ ٹارگٹ کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا ئے جائیں اس میں ہر گز کوئی کوتاہی یا لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کرانا ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ جہاں کہیں بھی ذخیرہ اندوزی کی گئی ہو اس کے خلاف نئے قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے اور بھاری جرمانے کے ساتھ پابند سلاسل کیا جائے ذخیرہ اندوزی کی اسلام میں ہر گز کوئی گنجائش نہیں ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ، پولیس اور محکمہ خوراک اپنا بھر کردار ادا کریں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ہمیں موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک قوم بننا ہو گا اور اپنی اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے سرانجام دینا ہو گا اجلاس سے اے ڈی سی ریونیو محمد فاروق ڈوگر، ڈی ایف سی مہر اختر ، انجمن آڑھتیاں صدر غلہ منڈی مشتاق حسین گجر اور نمبرداران نے بھی خطاب کیا اجلاس میں تمام ریونیو افسران ، نمبرداران اور تاجران نے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

Leave a reply