وہاڑی : ڈپٹی کمشنر کی کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرز کے ساتھ میٹنگ

0
33

وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی میں قائم ٹاﺅن کمیٹیوں میں صفائی ستھرائی کویقینی بنایا جائے تاکہ ان کمیٹیوں سے عوام کو ریلیف دیا جا سکے اور ان کمیٹیوں کے اندر تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ٹاﺅنز کمیٹیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی جنرل خالد محمود، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ مظفر خان، تحصیل کونسلز افسران ، تینوں ایم سیز کے چیف آفیسرز اور ٹاﺅنز کمیٹیوں کے ایڈ منسٹریٹر موجود تھے اجلاس کو بتایا گیا کہ نئی ٹاﺅن کمیٹیوں کے اکاﺅنٹ اوپن ہو گئے ہیں لیکن فنڈز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ملا زمین کی تنخواہوں اور یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کی مسائل جوں کے توں ہیں ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس کو ہدایت کی کہ فنڈز کی دستیابی اور فراہمی کے لیے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو جلد از جلد کیس تیار کر کے بھجوائیں تا کہ وہاں سے منظوری ترجیح بنیادوں پر مکمل کر وائی جائے انہوں نے ٹاون کمیٹیز کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایات جاری کیں کہ اپنی اپنی ٹاﺅن کمیٹیوں میں دستیاب وسائل سے سرسبز و شاداب پاکستان کو ہر صورت ممکن بنائیں ڈپٹی کمشنر نے درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
۔

Leave a reply