ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کیلئے گیس لائف لائن کی حیثیت رکھتی ہے۔ ترجمان اپٹپما

0
26

فیصل آباد (محمد اویس) توانائی کے بحران کے باعث حالیہ دہائی میں پاکستان  کی کل ایکسپورٹ کے 70 فیصد پر مشتمل ٹیکسٹائل سیکٹر کاحصہ کم ہو کر40 فیصد رہ گیا ہے جبکہ آئندہ دنوں میں گیس کی ممکنہ بندش سے یہ حصہ مزید کم ہونے کابھی سنگین خطرہ ہے لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ اس ضمن میں فوری اقدامات یقینی بنائے تاکہ ملک کو بد ترین معاشی بحران سے بچانا ممکن ہو سکے۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایاکہ حکومتی ترغیب پر ٹیکسٹائل پروسیسنگ کے شعبہ میں صنعتکاروں نے اربوں روپے کی لاگت سے جدید مشینری لگائی اور چونکہ ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کی مشینری خاص طور پرگیس پر ہی ڈیزائن کردہ ہے اسلئے اس کی ساخت کو پاکستان میں تبدیل کرنا ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب کچھ سالوں سے بجلی و گیس کابحران شروع ہوا تو یہ مشینری بھی ناکارہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کیلئے گیس لائف لائن کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ سوئی گیس حکام کی جانب سے موسم سرما میں گیس کی بند ش کی تجویز نے صنعتکاروں کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے کیونکہ اس سے یورپی ممالک میں کرسمس کے لئے جو آرڈرز موجود ہیں ان کی سپلائی بروقت نہیں ہو سکے گی۔ انہوںنے ٹیکسٹائل کے شعبہ کی ترقی کیلئے حکومت سے فوری حوصلہ افزا اقدامات کی اپیل کی ہے

Leave a reply