ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے والے تاجروں کے خلاف بڑا فیصلہ

0
30

سرگودھا۔ (اے پی پی) ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو اسد عزیز نے کہا ہے کہ چیف کمشنرسردار علی خوا جہ کی ہدایت پر سیلز ٹیکس کے قوانین پر عمل درآمد کیلئے خصوصی ایکشن پلان تیار کر لیاگیاہے جو کاروباری شخص خود کو رجسٹریشن نہیں کروائے گا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔ گزشتہ روزاپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ کاروباری طبقہ پوری ایمانداری سے ٹیکس ادا کرئے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ٹیکس دینے کا کلچر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ٹیکس قوانین میں ترامیم کی گئی ہیں۔ جن کا مقصد رجسٹر ڈ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کاروباری شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جاسکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قلیل مدت میں سرگودہا میں 55بھٹوں،27سٹون کریشر یونٹ، سولہ جیولرزشاپس اور سولہ بیکولائٹس یونٹس کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہزار مربع فٹ سے زیادہ کی دکان مالکان کو رجسٹرڈ کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھا نے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ معیشت بہتر ہو اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

Leave a reply