پاکستان بھر سے جماعت اسلامی کے کارکن اسلام آباد میں مظلوم کشمیری عوام سے اپنی محبت کا اظہار کریں انجینئر عظیم رندھاوا

0
41

فیصل آباد (محمد اویس) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر انجینئرمحمدعظیم رندھاوانے کہا ہے 22دسمبرپاکستان بھر سےجماعت اسلامی کے کارکن اسلام آباد میں مظلوم کشمیری عوام سے اپنی محبت کا اظہار کریں گے،سینیٹرسراج الحق کی قیادت میں ہونے والے مارچ میں فیصل آباد سے بھی ایک بڑا قافلہ شرکت کرے گا،کشمیریوں کی چیخیں پوری دنیا سن رہی ہے مگر اسلام آباد میں براجمان حکمران قبرستان کی سی خاموشی اختیارکیے ہوئے ہیں۔
پاکستان کے غیور عوام سے کھیلنے والوں کا بوریا بستر گول کردیںگے۔المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں ضلعی نظم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا زور کا ساتھ نہیں دیتی ۔کشمیر میںبھارتی ظلم اپنی انتہا کو پہنچ گئے ہیں مگر انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردارمظلوم کشمیریوں کے حق میں بات کرنے کو تیار نہیں۔

Leave a reply