پاکستان نیوی میں شارٹ سروس کمشن کورس کے تحت مختلف کورسز میں بھرتی کے لئے رجسٹریشن کا عمل جاری

0
26

فیصل آباد(محمد اویس)پاکستان نیوی میں شارٹ سروس کمشن کورس کے تحت مختلف کورسز میں بھرتی کے لئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جو 8دسمبر تک جاری رہے گی۔کمانڈر پاکستان نیوی/آفیسر انچارج فاروق خان نے بتایا کہ آپریشنز برانچ،میرین انجینئرنگ برانچ،ویپن انجینئرنگ برانچ،سپیشل برانچ،لاء برانچ،آئی ٹی،سپلائی برانچ،میڈیکل برانچ اور خطیب کے لئے بھرتیاں کی جائیں گی۔اس ضمن میں خواہشمند تعلیمی قابلیت اوردیگر شرائط پاکستان نیوی کی ویب سائٹ سے ملاحظہ کرسکتے ہیں یامزید معلومات کے لئے فون نمبر041-9200674پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

Leave a reply