پاک فوج کے زیراہتمام بلوچستان پولیس کے 236 ریکروٹس کی تربیت مکمل.

0
38

کوئٹہ میں پاک فوج کے زیر انتظام بلوچستان پولیس کے 12 ویں بیج نے تریبت مکمل کر لی۔ پاسنگ آئوٹ تقریب ریجنل ٹریننگ سینٹر میں منعقدہ ہوئی۔ پریڈ میں تربیت مکمل کرنے والے 236 ریکروٹس نے حصہ لیا اور مہمان خصوصی ایڈینشل آئی جی پولیس جہانزیب خان کو سلامی دی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پولیس جہانزیب خان نے کہا کہ ریکروٹس کو عوام کی خدمت کے ساتھ دہشت گردوں سے نمٹنے کے چیلنجز درپیش ہوں گے۔
ایڈیشنل آئی جی پولیس نے مزید کہا کہ ریکروٹس کو اپنی تربیت کی روشنی میں ملک کی خدمت کرنی ہے۔ تقریب کے اختتام پر بہترین ریکوروٹس کو انعامات سے نوازا گیا۔

Leave a reply