پنجاب کا ایسا کون سا ضلع جس میں سب سے پہلے پلاسٹک بیگ پر پاپندی لگائی جا رہی ہے جانئیے اس رپورٹ میں

0
64

گوجرانوالہ : ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر،ایم پی اے شاھین رضا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی عثمان سکندر، عوامی نمائندوں (چوہدری صدیق مہر،رضوان اسلم بٹ)اور دیگر کے ہمراہ سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ میں صاف اور سر سبز پنجاب مہم کے تحت،نومور پلاسٹک بیگ مہم کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے شہریوں میں ماحول دوست اور دوبارہ قابل استعمال کپڑے کے تھیلے مفت تقسیم کیے اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سیوریج نظام کی تباہی،آلودگی اور گندگی میں اضافے کا سبب بننے والے پلاسٹک کے شاپروں کا استعمال ترک کرتے ہوئے ماحول دوست تھیلوں کا استعمال کریں۔انہوں نے خریداری کے لیے آئے ہوئے صارفین میں کپڑے کے سینکڑوں تھیلے تقسیم کیے۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سراہا اور مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گوجرانوالہ پنجاب کا پہلا ضلع ہے جہاں پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی عائد کی جا رہی ہے جس سے شہر و ضلع میں سیوریج اورصفائی کے مسائل پر قابو پانے میں بھرپور مدد ملے گی۔ ایک ماہ کے بعد ضلع کی حدود میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کر دی جائے گی،اس سلسلہ میں تمام سٹیک ہولڈرزکو آگاہی بھی دی جارہی ہے کہ وہ آلودگی میں اضافے کا باعث بننے والے پلاسٹک بیگز کی خرید و فروخت اور استعمال کو ترک کرتے ہوئے ماحول دوست کپڑے اور کاغذ کے تھیلوں کو پرموٹ کریں۔ انہوں نے دوکانداروں، سپر سٹور ز مالکان کو بھی ہدایت کی وہ اپنے صارفین کو صرف ماحول دوست تھیلے فراہم کرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنائیں، شہر و ضلع کو مل کر صاف ستھرا بنایا جا سکتا ہے۔ شرکاء نے دوکانداروں کو بھی مفت تھیلے فراہم کیے اور ساتھ انہیں تنبیہ بھی جاری کی کہ ایک ماہ کے بعد عمل نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

Leave a reply