پولیس رشوت لینے میں مصروف

قصور
پٹرولنگ پولیس کوڑے سیال کا تلونڈی کے قریب ناکہ موٹر سائیکل سوار سے تین سو روپے زبردستی رشوت وصولی کا انکشاف
تفصیلات کے مطابق مورخہ بیس مئی کو 9 سے 10بجے رات الہ آباد کا رہائشی محمد اقبال کھڈیاں خاص سے موٹر سائیکل پر الہ آباد کی طرف آ رہا تھا جب وہ تلونڈی کے قریب پہنچا تو پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ کوڑے سیال کا عملہ عباس اے ایس آئی کی سربراہی میں ناکہ لگا کر چیکنگ کر رہا تھے اقبال نامی آدمی کو روکا اس نے اپنا شناختی کارڈ دکھایا اور بتایا کہ اصل کاغذات گھر میں موجود ہیں جس پر عباس اے ایس آئی نے تلونڈی چوکی میں بند کرنے کی دھمکی دے کر تین سو روپے لیکر جان بخشی کی شہری محمد اقبال نے DSP پٹرولنگ پولیس قصور کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا لیکن تین روز گزرنے کے باوجود عباس اے ایس آئی ودیگر ملازمین کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوئی ہے واضح رہے کہ پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ کوڑے سیال کے عملہ اے ایس آئی عباس اور ڈرائیور لیاقت علی وغیرہ نے اندھیر نگری مچا رکھی ہے دن رات رشوت اکھٹی کرنے میں مصروف رہتے ہیں مقامی شہریوں نے DIG اور SP پٹرولنگ پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ عباس اے ایس آئی اور لیاقت علی ڈرائیور و دیگر کرپٹ عملہ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے
یہی چیک پوسٹ والے چند دن قبل لوگوں میں فری ماسک بھی تقسیم کرتے رہے ہیں جس کی بابت لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بھی رشوت کے پیسوں سے خرید کر لوگوں میں تقسیم کئے گئے ہیں یعنی ہمارے پیسے ہم ہی پر احسان

Leave a reply