پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ

0
45

ٹوبہ ٹیک سنگھ : ڈی پی او ٹوبہ وقار قریشی کے حکم پرٹوبہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ۔
3 من سے زائد چرس و افیون ڈیڑھ کلو ھیروئن 182 لیٹر شراب برآمد ملزمان گرفتار
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی کی خصوصی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں منشیات فروشی کی متعدد شکایات موصول ہونے پر DPO ٹوبہ ٹیک سنگھ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر غلام شبیر کو تھانہ سٹی ٹوبہ میں منشیات فروشوں کے خلاف اچھی کارکردگی کی بنیاد پر تھانہ سٹی ٹوبہ سے تبدیل کر کے SHO تھانہ سٹی کمالیہ تعینات کیا تاکہ علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں منشیات فروشوں کا قلع قمع کیا جاسکے۔ اس سلسلہ میں DPO ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ظفر ڈوگر DSP/SDPOکمالیہ کی سربراہی میں انسپکٹر غلام شبیر اور ملازمان پولیس معہ ایلیٹ فورس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔جنہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف حکمت عملی بناتے ہوئے سب سے پہلے انٹیلی جنس انفارمیشن کو مربوط کیا۔
اس ٹیم نے مورخہ9.12.19 کو مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ریلوے پھاٹک رجانہ روڈ پر ناکہ بندی کر کے ایک ڈالہ نمبرKU2856جس کے پیچھے مرغیوں والا آہنی پنجرہ تھا روکا اور تلاشی لی۔ دوران تلاشی ڈالہ کے خفیہ خانوں میں مختلف جگہوں سے چرس 48کلو گرام اورافیون 32کلو گرام ٹوٹل منشیات 02من برآمد ہوئی اور اس کے علاوہ رقم بکری ۔ ڈرائیور صفدر عباس ولد غلام محمد خان اور اس کے ساتھی محمد عبداللہ ولد علی خان سکنائے چک 165/NBتحصیل سلانوالی ضلع سرگودھاکو حراست میں لیا۔ جنہوں نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ علاقہ غیر سے چرس، افیون لاکر مختلف اضلاع میں سپلائی کرتے ہیں۔ان کا ذریعہ معاش یہی ہے۔ پولیس اور دیگر ایجنسیوں سے بچنے کی خاطر مرغیوں کی سپلائی والاڈالاہ بنا رکھا ہے۔
اس کے علاوہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران مورخہ01.12.19تا09.12.19تک ہیروئن 1.644کلو گرام، چرس 95.226کلو گرام، افیون 32کلو گرام اور شراب 182لیٹر برآمد کی۔ جس میں سے 37کلو گرام چرس PHPپنجاب ہائی وے پٹرول نے ہمراہ تھانہ اروتی پولیس پکڑی
یہ تمام انفارمیشنDPOٹوبہ ٹیک سنگھ نے پریس کانفرنس میں میڈیا کے ساتھ شیئر کیں۔
DPOٹوبہ وقار قریشی نے پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔جبکہ عوام الناس نے ان خطرناک مجرموں کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹوبہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشرہ کو منشیات جیسی لعنت سے پاک رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے،وقار قریشی ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ

Leave a reply