پہلے شہزادے کو دی اب مولانا کو دوں گا، شیخ رشید کا اعلان

0
41

پہلے شہزادے کو دی اب مولانا کو دوں گا، شیخ رشید کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے لئے مولانا فضل الرحمان کو ٹرین دیں گے،

لاہور میں ہفتہ وار اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں جب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے سوال ہو اکہ کیا وہ مولانا فضل الرحمان کو ٹرین آزادی مارچ کے لئے دیں گے تو شیخ رشید نے جواب میں کہا کہ میں‌ تو دوں گا جی،پیسے لوں گا ،
میں  نے تو اپنے شہزادے کو نہیں دی، جو کچھ اس نے لکھا عمران خان نے کہا ٹی وی پر بتا دو میں نے کہا کہ جی چھوڑو رہنے دو، صحافی نے کہا کہ آپ بتا دو جس نے شیخ رشید نے بتانے سے انکار کر دیا.

شیخ رشید نے دی شہباز شریف کو وارننگ، کیا کہا؟

آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

قبل ازیں شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 26 اکتوبر کو بتاؤں گا مولانا فضل الرحمان کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ،عمران خان جیلوں میں موجود6افراد کو کو این آر او دے دیں تو تحریکیں ٹھس ہو جائیں،4 گرفتار ہیں 2 اندر ہونے والے ہیں ،ان میں ایک فضل الرحمان کا بندہ ہے ،گرفتار سیاستدانوں کیخلاف سارے مقدمات پچھلی حکومتوں نے بنائے،عمران خان مقدمات بنائیں گےتو درودیوار ہل جائیں گے

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں یہ اللہ کو پتہ ہیں،تین مہینے بہت اہم ہیں، 15 جنوری سے 30 جنوری تک عمران خان چھا جائیں گے، شہباز شریف کبھی ادھر کبھی ادھر ہے، 23سے 26 تک اصل صورتحال بتاؤں گا، ابھی مولانا کی کوئی چیز واضح نہیں ہے،

ڈی جی آئی ایس پی آر کو میں نے چین میں کیا کہا؟ شیخ رشید بول پڑے

Leave a reply