پیر آف کوٹ مٹھن شریف خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی لاھور میں خصوصی ملاقات،

0
66

ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) پیر آف کوٹ مٹھن شریف خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی لاھور میں خصوصی ملاقات، ملکی وسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،پیر آف کوٹ مٹھن شریف نے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کے یو این او خطاب کو سراہتے ھوئے کہا کہ وزیر اعظم نے عالم اسلام، عاشقان رسول صہ کی سہی الفاظوں میں ترجمانی کرکے پوری امت مسلمہ کے دل جیت لیے ہیں۔سابق مشیر وزیر اعظم، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل، پیر آف کوٹ مٹھن شریف خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ کہا کہ کشمیر اور پاک بھارت صورتحال کے پیش نظر کسی دھرنہ کی ضرورت نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے یو این او خطاب کے بعد مولانا فضل الرحمن کا مذہبی کارڈ کارگر نہی رہا۔ کیونکہ جو کام آج تک اسلام کے عملبرداروں کو کرنا تھا وہ عمران خان نے اکیلے کر دیکھایا ھے انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی کا حصہ نہیں لیکن موجودہ صورتحال میں وزیر اعظم کے ساتھ کھڑا ہوں۔ جو حکمران درست سمیت میں کام کر رھا ھو۔ اسکا ساتھ دینا چاہیے اس بات کا درس ھمیں ھمارا مذھب دیتا ھے۔مولانا فضل الرحمان کو ملک وقوم کے مفاد میں دھرنا کی کال واپس لے لینی چاہئے۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ وہ وزیراعظم کے لیے ان کے خیالات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس وقت ملک معاشی بحران کا شکار ھے اور یء تحفہ سابقہ حکمرانوں کی کرپشن کا صلہ ھے جو آج ملک کا ھر فرد بھگت رھا ھے۔ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم پر اب اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کو کچھ کرنے کی ضرورت ھے وزیراعظم نے بڑے واضح اور دو ٹوک انداز میں کشمیر کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھا ھے۔ مقبوضہ کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قردادوں کے مطابق ھونا چائیے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ھوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

Leave a reply