پی ایس ایل 2021: اسلام آباد یونائیٹڈ کے پہلے 8 اوورز میں 35 پر5 کھلاڑی آوٹ:سخت مشکل طاری

0
30

ابوظہبی :پی ایس ایل 2021: اسلام آباد یونائیٹڈ کے پہلے 8 اوورز میں 35 پر5 کھلاڑی آوٹ:سخت مشکل طاری ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 

میچ کے پہلے ہی اوور میں عثمان خواجہ بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ بن گئے۔اگلے ہی اوور میں آسٹریلیا سے آئے جیمز فالکنر نے نوجوان روہیل نذیر کو چلتا کردیا اور پھر اپنے اگلے اوور میں گزشتہ میچ کے ہیرو اور خطرناک بلے باز کولن منرو کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

یونائیٹڈ ابھی نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ فالکنر نے ایک اور ضرب لگاتے ہوئے حسین طلعت کو بھی پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔

میچ کے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان(کپتان)، عثمان خواجہ، کولن منرو، روہیل نذیر، حسین طلعت، افتخار احمد، آصف علی، محمد موسیٰ، فواد احمد، علی خان اور محمد وسیم۔

لاہور قلندرز: سہیل اختر(کپتان)، فخر زمان، ذیشان اشرف، محمد حفیظ، بین ڈنک، ٹم ڈیوڈ، جیمز فالکنر، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف۔

Leave a reply