چئیرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق سپیشل اکنامک زون میٹنگ کی سربراہی کرتے ہوئے

0
62

فیصل آباد (محمد اویس) فیڈمک نے چھ کمپنیوں کو سپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری پر ڈیوٹی فری مشینری کی امپورٹ اور دس سال تک انکم ٹیکس سے استثنی کی منظوری دیدی ہے۔  یہ کمپنیاں مجموعی طور پر 31 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے  72 ایکڑ پر سرامکس، ڈیری فوڈ پرڈکٹس، ھوم ٹیکسٹائل، بچوں کے ڈائیپرز اور پرنٹنگ پریس میں استعمال ہونے والی مختلف اقسام کی سیاہی تیار کرنے کے یونٹس لگائیں گی۔ اس سلسلے میں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس چئیرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر فیڈمک میاں عامر سلیمی، ڈائریکٹر اسپیشل اکنامک زون عبدلاسمیع، ڈاکٹر سہیل سلیم سپیشل اکنامک زون پنجاب بورڈ آف ریونیو، آڈیشنل ڈپٹی کمشنر آفیفہ شاجیہ اور فیڈمک کے کمپنی سیکرٹری فیصل قاسمی بھی شریک تھے۔ اس موقع پر چیئرمین فیڈمک نے کہا کہ ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں سرمایہ کاری کرنے والی مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں نے اسپیشل اکنامک زون کا اسٹیٹس حاصل کرنے کی درخواست دی تھی جو منظور کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کمپنیوں کے پروڈکشن یونٹ مکمل ہونے کے بعد پاکستانی امپورٹ میں کمی اور ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا۔

Leave a reply