ڈاکٹر کا تبادلہ،ڈاکٹرز تنظیموں کا تبادلہ کو سیاسی رنگ دےکر ایک بار پھر ہڑتالی سیاست کا پروگرام

0
29

پی ایم اے مظفرگڑھ کے رہنماءکی اپنے ٹرانسفر کو متنازعہ بنانے کی کوشش، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے رہنما ڈاکٹر مقبول عالم کا تبادلہ ہوا تو انہوں نے اپنےتبادلے کو متنازعہ بنانے کے لئے صوبہ پنجاب کے پارلیمانی سیکرٹری وممبر صوبائی اسمبلی اشرف خان رندکے بیٹے کی مقامی ہسپتال کے امور کا جائزہ لینے کی کئی روز پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مقبول عالم کو آج صبح ہی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ سے دیہی مرکز بصیرہ تبادلہ کے آرڈر ملےمقبول عالم نے اپنے تبادلہ کو متنازعہ بنانے کے لئے ایم پی اے اشرف رند کے بیٹے کی ہسپتال کے جائزہ کی تصاویرسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں اور چند چینل پر خبر آن ائیر ہونے کے بعد اپنے ٹرانسفر آرڈر سوشل میڈیا کی زینت بناکر اس تبادلے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اشرف خان رند کے بیٹے نے ہسپتال کا دورہ ایک ہفتہ قبل کیا جبکہ ڈاکٹر مقبول عالم کا تبادلہ صبح ہوا تو سیاسی رنگ دینے کے لئے تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں گئیں جس کے بعد جنوبی پنجاب میں پی ایم اے اور دیگر ڈاکٹرزتنظیموں نے اس تبادلے کو سیاسی انتقام قرار دے کر اس کے خلاف مہم شروع کردی۔ذرائع کے مطابق نام نہاد ڈاکٹرز تنظیموں کی جانب سے اس تبادلے کو بنیاد بنا کر ایک بار پھر جنوبی پنجاب میں ہڑتالی سیاست کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

ادھر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اشرف رند کے مطابق میں ڈاکٹر مقبول عالم کو جانتا تک نہیں تو تبادلہ کیسے کروا سکتا ہوں؟

Leave a reply