ڈنڈا بردارفورس کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ،وزیر خارجہ

0
79

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کیلیے خطے میں امن و استحکام قائم رکھنا ہوگا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہو گئیں،بھارتی وزیر خارجہ نے ہر ملک سے پاکستان کی مخالفت کی اپیل کی ،بھارت کی کوششوں کو رد کیاگیا ،ہماری سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے ہم بلیک لسٹ نہیں ہوئے،سمجھ سکتے ہیں کہ کشمیریوں کی ضرورت کیا ہے،

آزادی مارچ…آخر میں مولانا "ڈیل” کس پر کریں گے؟ اہم خبر

مولانا کے آزادی مارچ کو فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ ایسا انکشاف ہوا کہ سب حیران رہ گئے

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

پاکستان میں نوکری کرنے کون آیا؟ مولانا نے کیا انکشاف

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ایران سعودی تنازعہ پر وزیراعظم نے کوشش کی خطے میں امن ہو،وزیراعظم عمران خان نے تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقات کی ،وزیراعظم نے دورہ ایران کے بعد ریاض کا دورہ کیا،وزیراعظم نےسعودی قیادت کے سامنے تہران کا موقف رکھا،پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے،

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کیلیے خطے میں امن و استحکام قائم رکھنا ہوگا،ملک میں موجودہ صورت حال میں مارشل لا کا کوئی امکان نہیں ،لاڑکانہ میں ضمنی انتخابات کا نتیجہ تبدیلی کی طرف اشارہ ہے،بلاو ل بھٹو نے الیکشن کمیشن کےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی،چیئرمین پیپلزپارٹی نے 5روز تک حلقے میں مہم چلائی،بڑے عرصے سے پیپلزپارٹی سندھ پر حکومت کررہی ہے ملک کےآئین اور قانون کو ماننا ہوگا،

شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی

آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جو لوگ احتجاج کرنا چاہتے ہیں ان کو پرامن طریقے سے کرنا چاہیے،اسلحہ بردار گروپس کو برداشت نہیں کیاجائے گا،ڈنڈا بردارفورس کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ،

بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیااور امن تباہ کیا،اس وقت نئی دہلی حکومت پر بین الاقوامی میڈیا کا دباوَ ہے،وزیراعظم 9نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے ،من موہن سنگھ کو میں نے دعوت دی اور انہوں نے قبول کی،من موہن سنگھ نے کہا میں عام شہری کی حیثیت میں پاکستان آوَں گا،برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان اچھا رہا ولیم اور کیٹ مڈلٹن پاکستان کے سفیر بن کرگئے

Leave a reply