ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا افتتاح کر دیا گیا۔

0
69

حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ اسپورٹس پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے مقابلے شروع ہو گئے۔اسسٹنٹ کمشنر عباس ذوالقرنین،پی ٹی آئی کے رہنماء چودھری سکندر نواز بھٹی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ماجد حسین نے سپورٹس گالا کا افتتاح کیا۔صدر بیڈ منٹن ایسوسی ایشن ملک حامد رضا،سیکرٹری محمد سرور سمیت ایسوسی ایشن کے رہنماؤں،کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے سپورٹس جمنازیم میں بیڈ منٹن مقابلے دیکھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عباس ذوالقرنین اور چودھری سکندر نواز بھٹی کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو مثبت اور تفریحی سہولیات فراہم کرنا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا کی سر پرستی میں نوجوان کھلاڑیوں کے کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جاتے رہینگے تاکہ ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے جوہر دیکھانے کا موقعہ ملتا رہے۔ڈسٹرکٹ آفیسر سپورٹس ماجد حسین کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اور محکمہ سپورٹس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا میں بیڈ منٹن،ہاکی،فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ضلع بھر سے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں اور ان کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی بھی کی جا رہی ہے۔

Leave a reply