ڈپٹی کمشنر نے لگائی کھلی کچہری

0
38

شیخوپورہ:( نمائندہ باغی ٹی وی ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے ڈی آفس کے احاطہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاکھلی کچہری میں جمع کرائی گئی شکایات کے ازالہ کے لئے متعلقہ محکموں کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریاں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں جہاں شہری براہ راست اپنی شکایات پر کارروائی کے متحمل ہیں جبکہ اداروں کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے جس سے شہریوں کے اداروں پر اعتماد میں زبردست اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کو ریلیف کی فراہمی ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا اس موقع پر صوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ میاں خالد محمود،ڈی پی او صلاح الدین غازی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو رانا شکیل اسلم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محبوب عالم و دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پرصوبائی وزیر نے کہا کہ انصاف عوام کی دہلیز پر کے وژن کے مطابق حکومت پنجاب عوام کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہے اور ان کھلی کچہریوں کا مقصد عوام الناس کو سستا انصاف فراہم کرنا ہے۔

Leave a reply