ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا سول ہسپتال میں اہم منصوبے کا افتتاح

0
69

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ میں

روٹری انٹرنیشنل کلب کے تعاون سے فراہم کی گئی ہیپاٹائٹس -سی کنٹرول اور مستحق مریضوں کو جدید علاج کی سہولیات سرکاری سطح پر فراہم کرنے کے لیے جدید ریئل ٹائم پی سی آر مشین (PCR)کا افتتاح کر دیا۔

ہیپاٹائٹس سی کے مرض کی تشخیص عالمی معیار کے مطابق ممکن ہو سکے گی جس سے قیمتی جانوں کا تحفظ ممکن ہو گا۔

اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سہیل انجم بٹ،سابق روٹری گورنر ساجد بھٹی،ڈی ایم ایس ڈاکٹر گلزاراور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

روٹری انٹرنیشنل کلب کی جانب سے ہیپاٹائٹس- سی کے مریضوں کی روز بہ روز بڑھتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے ہیپاٹائٹس -سی کے مریضوں کے لیے پی سی آر کے ذریعے مرض کی روک تھام اور جانچ کے لیے ایک نیا پروجیکٹ تیار کیا ہے جس کے تحت ہیپاٹائٹس کے ایسے مستحق مریض جو مہنگے داموں ٹیسٹ نہیں کروا سکتے وہ اس سے مستفید ہو سکیں گے۔ روٹری انٹرنیشنل کلب کے تعاون سے رئیل ٹائم پی سی آر مشین ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ کو دے دی جس کا ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف نے کہا کہ کوئی بھی بیماری جان لیو ا نہیں ہوتی، جلدتشخیص اور فوری علاج سے ایسے امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ہیپاٹائٹس -سی کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کے لیے مل کرٹھوس اقدامات اُٹھانے ہوں گے اور ایسی حکمت عملی اپنانی ہو گی جس پر عمل پیرا ہو کر آئندہ مستقبل میں اس بڑھتے ہوئے مرض پر قابو پایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل کلب کا تعاون ناگزیر ہے،ہیپاٹائٹس -سی کے خاتمے کے لیے ان کی کوششوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

Leave a reply