ڈی ایچ کیو میں نرسوں کی ہے قلت، مریض ہوئے پریشان

0
25

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں نرسنگ سٹاف کی شدید کمی ہوگئی ہے ذرائع کے مطابق اس وقت ضلع شیخوپورہ کی آبادی 25 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جس کے لیے فوری طور پر پنجاب کے کئی دوسرے شہروں کی طرح ایک اور ڈی ایچ کیو ہسپتال بنانے کی ضرورت ہے موجودہ ہسپتال اس وقت 648 بستروں پر مشتمل ہے جہاں قریبی اضلاع سے بھی روزانہ مریض آتے ہیں ان ذرائع کے مطابق اس وقت ہسپتال میں گریڈ 16 کی منظور شدہ نرسوں کی آسامیوں کی تعداد 331 ہے جس میں سے تقریباً 150 آسامیاں خالی ہیں جس کے باعث ان ڈور مریضوں کے علاج کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نرسوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے محکمہ صحت سے اجازت مانگ لی گئی ہے

Leave a reply