ڈی پی او اسد سرفراز نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا حماد کی ایس ایس پی بننے کی خواہش پوری کر دی،

0
84

ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) ڈی پی او اسد سرفراز نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا حماد کی ایس ایس پی بننے کی خواہش پوری کر دی، پروٹوکول کے ساتھ پورے شہر کا چکر لگوایا،پولیس لائن میں چاق وچوبند دستے کی سلامی،یادگا شہداء پر حاضری دی اور دعا مانگی،ڈی پی او کی سیٹ پر بیٹھ کر میڈیا سے گفتگو بھی کی تفصیلات کے مطابق طاہر ٹاؤ ن کے رہائشی تھیلسیمیا کا مریض حماد رضا ایس ایس پی بن گیا پولیس نے حماد کو ایس ایس پی کے رینک لگا گھر سے پورے شہر کا چکر لگوایا جبکہ کلمہ چوک پر شہریوں کی طرف سے پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں اور پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے جہاں سے پھر حماد رضا کو پولیس لائن لایا گیا جہاں اسے پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اور یادگار شہداء پر لے جا کر دعا کرائی گئی پولیس لائن سے حماد رضا کو ڈی پی او آفس ڈی جی خان لایا گیا جہاں پر ڈی پی او اسد سرفراز نے اپنے اہلکاروں کے ہمراہ اسے خوش آمدید کہا اور اپنے آفس میں لے جا کر اپنی سیٹ پر بٹھا دیا میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے حماد رضا نے کہا کہ آج میں بہت خوش ہوں کہ میں ڈی پی او بن گیا ہو ں اور اس شاندار استقبال پر ضلع پولیس کا شکر گزار ہوں حماد کے والد منظور حسین نے بتایا کہ اسکا بیٹا حماد جوکہ ایس ایس پی بنے کی خواہش رکھتا تھا ڈی پی او اسد سرفراز نے وہ پوری کر دی ہے جس پر میں اور میرا خاندان ڈی پی او اسد سرفراز سمیت پوری فورس کا مشکور ہے اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ میرے لئے آج نہایت ہی خوشی کا دن ہے کہ میں حماد کی مسکراہٹ اور خوشی کاسبب بنا ہوں یہ آج میرے ساتھ رہے گا اور میں اس کے ایڈیشنل کے فرائض سرانجام دوں گا انہوں نے کہا کہ ہمیں پریشان حال لوگوں اور مریضوں کے لئے نیکی اور مسکراہٹ کا سبب بننا چاہیے اسلام بھی ہمیں اس کا بات کا حکم دیتا ہے دعا گو ہوں کہ حماد جلد صحت یاب ہو اور بڑا ہوکر پکا ایس ایس پی کے عہدے پر فائض ہو بعدازاں آفس ٹائم ختم ہو نے کے بعد ڈی پی او نے اسی پروٹوکول کے ساتھ حماد رضا اور اسکے والد کو گھر کے لئے روانہ کر دیا۔

Leave a reply